زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر اضافہ
اسلام آباد (اے پی پی)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16ملین(ایک کروڑ 60لاکھ )ڈالر اضافے کے ساتھ21اعشاریہ 25ارب ڈالر ہوگئے۔
سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 16 جنوری 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کی تحویل میں زر مبادلہ کے ذخائر16اعشاریہ 8ارب ڈالر،کمرشل بینکوں کی تحویل میں زر مبادلہ کے ذخائر5اعشاریہ 17ارب ڈالر تھے ۔