سپر ٹیکس کیس:مختلف کمپنیوں ایف بی آر کے وکلاء آج دلائل دینگے
اسلام آباد (کورٹ رپورٹر) وفاقی آئینی عدالت میں سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت آج تک ملتوی کر دی گئی، چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔
کمپنیوں کے وکیل شہزاد الٰہی، ایف بی آر کی وکیل عاصمہ حامد آج دلائل دیں گے۔ فوجی فرٹیلائزر اور دیگر کمپنیوں کے وکیل جمال احمد نے اپنے دلائل مکمل کر لیے ، چیف جسٹس امین الدین کے استفسار پر وکیل نے بتایا اس وقت کمپنیاں 40فیصد ٹیکس ادا کر رہی ہیں، سال کے آغاز پر ہی ٹیکس وصولی کر لی جاتی ہے ، مقررہ حد سے جتنی رقم زیادہ ہو اسی پر ٹیکس عائد کیا جانا چاہیے لیکن سپر ٹیکس میں ایک روپیہ بڑھ جائے تو پوری رقم پر ٹیکس لگایا جاتا ہے ۔