امن بورڈ میں شرکت مشاورت تک واپس لی جائے :پی ٹی آئی

امن بورڈ میں شرکت مشاورت  تک واپس لی جائے :پی ٹی آئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی نے حکومت کا بورڈ آف پیس میں شمولیت کا فیصلہ مسترد کردیا۔ شمولیت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نوعیت کے بین الاقوامی اہمیت کے حامل فیصلے مکمل شفافیت اور تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے جامع مشاورت کے بغیر نہیں کئے جا سکتے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری پالیسی بیان میں مطالبہ کیا گیاہے کہ’’بورڈ آف پیس‘‘میں کسی بھی باضابطہ شرکت کو اس وقت تک واپس لیا جائے جب تک مکمل مشاورتی عمل مکمل نہ ہو۔ اس عمل میں پارلیمانی نظام کے تحت مکمل جانچ پڑتال اور بحث مباحثہ، تمام بڑی سیاسی قیادت سے جامع مشاورت بالخصوص سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے مشاورت اور عوامی اعتماد کیلئے ریفرنڈم کے ذریعے قوم سے رائے لینا شامل ہونا چاہئے ۔ادھر سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کا اپنے ایکس پیغام میں کہنا تھا حکومت کی جانب سے بورڈ آف پیس میں عجلت میں شمولیت نہ صرف نامناسب ہے بلکہ سمجھ سے بالاتر بھی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں