تکنیکی کمیٹی کی ریسکیو آپریشن کے بعد گُل پلازہ گرانے کی سفارش
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور پاکستان انجینئرنگ کونسل نے آگ سے متاثرہ گُل پلازہ کو مخدوش قرار دے دیا۔
جمعرات کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور پاکستان انجینئرنگ کونسل نے گُل پلازہ کا دورہ کیا،دورے کے بعد تکنیکی کمیٹی نے گُل پلازہ کو مخدوش قرار دے دیا۔کمیٹی نے سفارش کی کہ گُل پلازہ کو ریسکیو آپریشن کے بعد گرادیا جائے ۔ایس بی سی اے نے بتایا کہ گُل پلازہ سے متصل عمارتوں کا بھی معائنہ کیا گیا ہے ۔