18 ویں ترمیم میں اتفاق رائے سے بہتری ہوسکتی ، رانا ثنا

18 ویں ترمیم میں اتفاق رائے سے بہتری ہوسکتی ، رانا ثنا

جب تک ضلعی حکومت کو بااختیار نہیں بنایا جائیگا مسائل حل نہیں ہوں گے عمران ہر ملاقات کواداروں کیخلاف استعمال کرتے رہے ، ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں ، دنیا نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم اتفاق رائے سے ہوئی ہے لیکن اس میں دوبارہ اتفاق رائے سے بہتری ہوسکتی ہے اور بہتری کا راستہ پورے آئین میں کھلا ہے ۔ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ گل پلازہ کی منزلوں کی منظوری کس نے دی اور کب بنی، اس کا پورا احتساب ہونا چاہیے ۔پی ٹی آئی سے متعلق انہوں نے کہا کہ عمران خان ہر ملاقات کو ریاست اور اداروں کے خلاف استعمال کرتے رہے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملاقات کا طریقہ کار طے کردیا ہے ۔ ضلعی حکومتوں کو بااختیار بنانا چاہیے کیونکہ ضلعی حکومت کو بااختیار بنانا آئینی تقاضا ہے ، جب تک ضلعی حکومت کو بااختیار نہیں بنایا جائیگا لوگوں کے مسائل حل نہیں ہوں گے ۔خواجہ آصف کے بیان پر انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں خواجہ آصف نے ذاتی رائے دی اور اسمبلی میں کسی کو بات سے روکنا مناسب نہیں، آپ اس کا جواب دیں لہذا ذاتی رائے کو ذاتی ہی رہنا چاہیے ، ہر رکن کو اظہار رائے کا اختیار ہے اور ویسے بھی خواجہ آصف نے کب کہا کہ انہوں نے پارٹی پالیسی دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں