جوڈیشل ریفارمز کمیٹی کا ضلعی عدالتوں میں اصلاحات پر غور

جوڈیشل ریفارمز کمیٹی کا ضلعی  عدالتوں میں اصلاحات پر غور

لاہور(کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی زیر صدارت جوڈیشل ریفارمز کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

 اجلاس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سردار سرفراز ڈوگر، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کامران خان، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ ظفر راجپوت شریک ہوئے، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے بذریعہ آن لائن شرکت کی، اجلاس میں ضلعی عدالتوں میں اصلاحات، سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مختلف ہائی کورٹس کے بہترین تجربات، عملی اقدامات کو ضلعی عدالتوں میں نافذ کرنے کیلئے تعاون اور رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں