سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں سے بلغاریہ کی سفیر آئیرینا کی ملاقات
لاہور(سیاسی نمائندہ)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں سے بلغاریہ کی سفیر آئیرینا گیناڈیوا گانچیوا نے پنجاب اسمبلی میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور بلغاریہ کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پاکستان بلغاریہ کے ساتھ اقتصادی اور پارلیمانی تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ اس موقع پر بلغاریہ کی سفیر نے پاکستان اور بلغاریہ کے عوامی روابط کے فروغ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلغاریہ کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور پارلیمانی روابط کا فروغ دونوں ممالک کے بہترین مفاد میں ہے۔