بلدیاتی ادارے صرف 11فیصد گھرانوں کا کچرا اٹھاتے ،فافن
2018-19میں کچرا ا ٹھانے کی شرح 20 فیصد تھی ، اب کم ہوکر11فیصد رہ گئی سندھ 16، پنجاب 12 ، کے پی کے میں صرف 6فیصد گھرانوں کو سہولت حاصل
اسلام آباد(آ ئی این پی )پاکستان میں بلدیاتی ادارے صرف 11فیصد گھرانوں کاکچرا اٹھاتے ہیں،یہ بات فافن کی ملک میں صفائی سہولیات سے متعلق سروے رپورٹ برائے 2024-25میں بتائی گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق 2018-19میں کچرا ا ٹھانے کی شرح کے 20 فیصد تھی جو مزیدکم ہوکر11فیصد رہ گئی،مقامی حکومتوں کی عدم موجودگی سے صفائی کے نظام پر منفی اثرات مرتب ہوئے ، سروے کے مطابق شہروں میں معیاری صفائی کیلئے 75 فیصدکچراجمع کیاجانا ضروری ہے ،سندھ میونسپل کچرا اٹھانے میں سرفہرست مگرشرح 28 سے کم ہو کر 16 فیصدہوگئی،پنجاب میونسپل کی جانب سے کچرا اٹھا نے کی سہولت صرف 12 فیصد گھرانوں تک محدود ہے ۔فافن کے مطابق گزشتہ سروے میں پنجاب میونسپل میں 20 فیصدگھرانوں کوسہولت حاصل تھی، خیبرپختونخوا میونسپل میں صرف 6 فیصد گھرانوں کو بلدیاتی کچرا اٹھانے کی سہولت ہے ،بلوچستان میونسپل میں صورتحال تشویشناک ہے وہاں پرصرف 1 فیصد گھرانوں کا کچرا بلدیاتی ادارے اٹھاتے ہیں۔