پنجاب حکومت کاصوبے کی ثقافتی و مذہبی روایات بحال کرنیکا فیصلہ

پنجاب حکومت کاصوبے کی ثقافتی و مذہبی روایات بحال کرنیکا فیصلہ

ہارس اینڈ کیٹل شو، میلہ چراغاں، بسنت اور مذہبی تہوار سرکاری سطح پر منائیں گے بسنت آٹھ سو سال پرانی روایت ،محفوظ اور خوشگوار ماحول یقینی بنایا جائیگا :عظمیٰ بخاری

 لاہور (آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے صوبے کی ثقافتی اور مذہبی روایات کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس اقدام  کے تحت ہارس اینڈ کیٹل شو، میلہ چراغاں، بسنت اور مختلف مذہبی تہوار ایک بار پھر سرکاری سطح پر منائے جائیں گے ۔ اس فیصلے کا مقصد پنجاب کو ایک جامع صوبہ بنانا ہے جہاں ہر شہری یہ محسوس کرے کہ وہ اس سرزمین کا مساوی اور اہم حصہ ہیں۔ حکومت لوگوں کے لیے خوشی، تفریح اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔ بسنت پنجاب کی آٹھ سو سال پرانی تاریخی روایت ہے جو موسم بہار کی آمد اور نئے آغاز کی علامت ہے ۔ یہ تہوار پنجاب کی ثقافتی شناخت اور بھرپور روایتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے ، حکومت پنجاب پہلی بار سرکاری سطح پر بسنت کا اہتمام کرے گی۔ بسنت کی تقریبات 6، 7 اور 8 فروری کو منعقد کی جائیں گی، جس کے دوران عوام کیلئے ایک محفوظ، منظم اور خوشگوار ماحول یقینی بنایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں