وفاقی محتسب گڈگورننس کی نمایاں مثال بن چکا:اعجاز قریشی

وفاقی محتسب گڈگورننس کی نمایاں مثال بن چکا:اعجاز قریشی

ادارے کے قیام کو 43 سال مکمل ،پسماندہ علاقوں کو بھی موثرریلیف ملا ساڑھے 25 لاکھ سے زائد خاندانوں کی شکایات کا ازالہ کیا:وفاقی محتسب

 اسلام آباد ( آن لائن )وفاقی محتسب کے ادارے کے قیام کو 43 سال مکمل ہو گئے ہیں، اس موقع پر جاری اپنے پیغام میں وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کہا کہ افسروں اور عملے کی مسلسل محنت، لگن اور پیشہ ورانہ کاوشوں کے باعث ادارہ ملک میں گڈ گورننس کی ایک نمایاں مثال بن چکا اور عوام کا اعتماد اس پر مستحکم ہو چکا ہے ، وفاقی محتسب نے سرکاری دفاتر میں شفافیت، جوابدہی اور قانون کی حکمرانی کو فروغ دینے میں مو ثر کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر فوری انصاف کی فراہمی کیلئے ادارے کی رسائی میں مسلسل اضافہ کیا گیا، جس سے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے شہریوں کو بھی مو ثر ریلیف ملا۔ وفاقی محتسب کے مطابق گزشتہ 43 برسوں میں ادارے نے ساڑھے 25 لاکھ سے زائد خاندانوں کی شکایات کا ازالہ کیا، جن میں اکثریت معاشرے کے کمزور طبقات سے تعلق رکھتی ہے ۔اعجاز احمد قریشی نے مزید کہا کہ صرف سال 2025ء کے دوران وفاقی محتسب کے ادارے نے 2 لاکھ 61 ہزار 101 شکایات کے فیصلے کیے ۔ ان کے مطابق شکایات میں اضافے کی بڑی وجوہات نئے علاقائی دفاتر کا قیام، کھلی کچہریوں کا انعقاد اور انٹیگریٹڈ ریجنل ڈائریکٹوریٹ جیسے اقدامات ہیں، جو عوامی اعتماد میں اضافے کا واضح ثبوت ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں