حکمرانوں نے سب کچھ برباد کردیا

 حکمرانوں نے سب کچھ برباد کردیا

لاہور (سٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وقت اور حالات نے ثابت کردیا کہ عوام کی شمولیت کے بغیر کوئی پراجیکٹ کامیاب نہیں ہوسکتا۔

پی پی پی ،ن لیگ اور تبدیلی جیسے تجربات ناکام ہوگئے ، نااہل حکمرانوں نے پارلیمانی نظام کے ساتھ ساتھ آئین و قانون ،عدالت ، معیشت ،تعلیم اور صحت سب کچھ برباد کردیا ، اسٹیبلشمنٹ کا مسلط کردہ نظام مزید نہیں چل سکتا، مذاکرات کے ذریعے ہی مسائل کا حل نکل سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں جاری مرکزی تربیت گاہ میں شریک بونیر اور شانگلہ کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان کے خلاف عالمی استعماری قوتوں کی سازشیں تیز ہوگئیں ،ٹرمپ امن بورڈ میں شمولیت پاکستان کے قومی مو قف سے روگردانی ہے ،اللہ نے پاکستان کوایٹمی قوت بنایا ، جدید اسلحہ اورفائبر ٹیکنالوجی سے لیس فوج دی،گوادر گہرے پانی کی بندرگاہ ہے جو دنیا بھر کی تجارت کا مرکز بن سکتی ہے مگراسٹیبلشمنٹ کی گود میں بیٹھے نااہل حکمران ملک و قوم کی عزت و وقار کو پامال کررہے ہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکمران اسٹیبلشمنٹ کے آلہ کار بن کر اقتدار پر قابض ہوجاتے ہیں ،سیاسی قیادت کو اپنی سابقہ غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے آئندہ ان غلطیوں کو دہرانے اور اسٹیبلشمنٹ کے آلہ کار بننے سے توبہ کرنی ہوگی ، مل بیٹھ کر مذاکرات کے ذریعے صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابی نظام پر اتفاق کرنا ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں