زرمبادلہ ذخائر میں ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کا اضافہ ، 21ارب 29 کروڑ ڈالر سے متجاوز
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔سٹیٹ بینک کے جاری اعدادوشمارکے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائرکا مجموعی مالی حجم 21 ارب 29 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہوگیا۔
مرکزی بینک کے ڈالر ریزرو ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر بڑھ کر 16 ارب 10 کروڑ ڈالر جبکہ بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس دوکروڑ 17 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 19 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہوگئے۔