عوام پولیس کے نوکرنہیں، SHO خادم ہے ،بخدمت جناب نہ لکھاجائے :سپریم کورٹ

عوام پولیس کے نوکرنہیں، SHO  خادم ہے ،بخدمت جناب نہ  لکھاجائے :سپریم کورٹ

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ کا ایک اور بڑا تحریری فیصلہ جاری، پولیس کلچر میں بڑی اصلاحات کا حکم، درخواستوں میں بخدمت جناب ایس ایچ اولکھنے پر پابندی عائد کرتے ہوے ایس ایچ او کو عوام کا خادم قرار دیدیا۔

جسٹس ہا شم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کی جانب سے جاری فیصلہ جسٹس صلاح الدین پنہور نے تحریر کیا۔ فیصلہ میں عدالت نے نوآبادیاتی اور غلامانہ زبان کو مسترد کرتے ہوے تحریر کیا کہ ایس ایچ او عوام کا خادم ہے ، عوام پولیس کے نوکر نہیں۔اب درخواستوں میں صرف جناب ایس ایچ اولکھا جائے گا۔ ایف آئی آر درج کروانے والا شہری اب اطلاع دہندہ کہلائے گا، شکایت کنندہ نہیں پولیس کارروائی میں فریادی کالفظ بھی ممنوع قرار دے دیا گیا۔عدالت نے واضح کیا کہ لفظ فریادی رحم مانگنے کا تاثر دیتا ہے جبکہ شہری حق مانگتا ہے احسان نہیں۔سپریم کورٹ نے ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے پولیس افسران کو سخت وارننگ جاری کر دی۔فیصلے کے مطابق ایف آئی آر میں تاخیر پر پولیس افسر کے خلاف مقدمہ بھی بن سکتا ہے کیونکہ ایف آئی آر میں تاخیر سے شواہد ضائع ہونے کا خدشہ ہوتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں