ملک بھرمیں شبِ برات عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی گئی
لاہور(دنیا نیوز)ملک بھرمیں شبِ برات نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی گئی، گزشتہ شب مساجد اور گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔
نوافل ادا کرنے کے ساتھ قرآن خوانی اور خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ علمائے کرام کا کہنا تھا کہ یہ رات بہت زیادہ رحمتوں اور برکتوں والی ہے ،اس رات گناہوں میں ڈوبے بندوں کیلئے توبہ کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں ،بندوں کا سال بھرکا رزق،زندگی اورموت سے متعلق فیصلے بھی اللہ تعالیٰ کے حکم سے شعبان کی پندرہویں رات ہی لکھے جاتے ہیں۔