سکیورٹی ایجنسیوں پر تنقید کی بجائے قربانیوں کا اعتراف کریں:سپیکر

سکیورٹی ایجنسیوں پر تنقید کی بجائے قربانیوں کا اعتراف کریں:سپیکر

نائن الیون کے بعد امریکا میں پوری قوم یکجا ، قومی سلامتی اداروں کو مزید مضبوط بنایا وزیر دفاع سکیورٹی اداروں کے اقدامات ، کامیابیوں کی تفصیل پیش کریں:ایاز صادق

 اسلام آباد(نامہ نگار، سٹاف رپورٹر)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے پیر کو ہونے والے اجلاس میں قائد حزب اختلاف کی تقریر کے بعد ایوان میں  ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی ایجنسیوں پر تنقید غیر ضروری ہے ۔ ارکان قومی اسمبلی ایوان کے فورم سے افواجِ پاکستان اور سکیورٹی ایجنسیز کی پیشہ ورانہ خدمات، قربانیوں اور کوششوں کا اعتراف کریں او ر ان کی حوصلہ افزائی کریں۔سپیکر نے وزیر دفاع کو کہا کہ پاکستان کے سکیورٹی اداروں کے اقدامات اور کامیابیوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کی جائیں۔ ایاز صادق نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ نائن الیون کے بعد امریکہ میں پوری قوم یکجا ہوئی ،اداروں کو تقویت دی گئی، نہ تو امریکی صدر نے استعفیٰ دیا اور نہ ہی کسی امریکی سکیورٹی ادارے کے عہدے دار کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا، بلکہ قومی سلامتی کے اداروں کو مزید مضبوط بنایا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں