فراڈ کیس،فیض حمیدکے بھائی نجف حمید کاضمانت بحالی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

فراڈ کیس،فیض حمیدکے بھائی نجف حمید کاضمانت بحالی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید نے فراڈ کیس میں ضمانت بحالی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

نجف حمید نے ایف آئی اے کے مقدمہ میں سپیشل جج سینٹرل کا ضمانت منسوخی کا 24 جنوری کا فیصلہ چیلنج کیا،  درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپیشل جج سینٹرل کا ضمانت منسوخی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ،ضمانت قبل از گرفتاری کو بحال کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں