ججز تعیناتی اور ٹرانسفر سے متعلق بار کونسلز کو اعتماد میں لیاجائے گا چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کی وکلانمائندوں کویقین دہانی

ججز تعیناتی اور ٹرانسفر سے متعلق  بار کونسلز کو اعتماد میں لیاجائے گا چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ  کی وکلانمائندوں کویقین دہانی

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )پاکستان بار کونسل، اسلام آباد ہائیکورٹ بار اور اسلام آباد بار کونسل کے نمائندوں نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر سے ملاقات کی۔

چیف جسٹس چیمبر میں ہونے والی اس ملاقات میں ممبر پاکستان بار کونسل راجہ رضوان عباسی ، سیکرٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار منظور ججہ، ممبران اسلام آباد بار کونسل راجہ علیم عباسی ، عبد الرحمن حر باجوہ،ظفر کھوکھر ، حفیظ اللہ یعقوب اور آصف عرفان شریک تھے ،چیف جسٹس سرفرواز ڈوگر نے وکلاء کو بار کونسلز میں منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی، سیکرٹری بار ایسوسی ایشن منظور احمد ججہ کے مطابق ملاقات میں چیف جسٹس نے وکلا کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے اور ججز کی آئندہ تعیناتی اور ممکنہ ٹرانسفر سے متعلق بار کونسلز کو اعتماد میں لینے کی یقین دہانی کرائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں