5 فروری کو بینک بند رہیں گے
کراچی(کامرس رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک بھر کے تمام بینکوں، ڈیولپمنٹ فنانس انسٹی ٹیوشنز اور مائیکروفنانس بینکوں کے لیے سرکاری تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔۔۔
جس کے مطابق 5 فروری 2026 کو یومِ کشمیر کے موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان بند رہے گا، اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ یومِ کشمیر کی مناسبت سے ملک بھر میں کمرشل بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں میں تمام قسم کی بینکنگ سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ اسٹیٹ بینک نے عوام اور کاروباری طبقے کو ہدایت کی ہے کہ وہ بینکنگ سے متعلق ضروری معاملات تعطیل سے قبل نمٹا لیں تاکہ کسی قسم کی دشواری سے بچا جا سکے ۔