راولپنڈی:گردن پر ڈور پھرنے سے 5سالہ بچہ شدید زخمی
راولپنڈی (خبر نگار)تھانہ چکلالہ کے علاقہ سکیم تھری میں گردن پر ڈور پھرنے سے پانچ سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا۔
اسکی شہ رگ کٹنے سے بال بال بچ گئی ، بچے کو بچاتے ہوئے والدہ کی انگلی بھی ڈور سے کٹ گئی جبکہ بچے کا بڑابھائی آگے بڑھا تو اسکا بھی ہا تھ زخمی ہو گیا ، پانچ سالہ ابوبکر موٹر سائیکل پر ماموں، والدہ اور بھائیوں کے ساتھ جار ہاتھا ،اسے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔