امریکا میں اوبر ڈرائیونگ کر کے گزارا کر رہا ہوں ، قاسم سوری
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے مالی مشکلات کی وجہ سے وہ اب امریکا میں اوبر ڈرائیونگ کر کے اپنا گزارا کر رہے ہیں۔
ہمیشہ ایمانداری کو ترجیح دی اور اب بھی عمران خان کے نظریے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اور کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ انہیں اوبر جیسا کام کرنا پڑے گا۔انہوں نے بتایا کہ 2018 سے پہلے وہ کوئٹہ میں اپنے گھر پر اعلیٰ سیاسی شخصیات جیسے عمران خان اور ڈاکٹر عارف علوی کو بھی مہمان بنایا کرتے تھے اور خود کو ایک درمیانے طبقے کا پاکستانی قرار دیا جو عزت کے ساتھ اور ایمانداری سے زندگی گزارتا ہے ۔