ڈیجیٹل ترقی کیلئے سائبر سکیورٹی کو ترجیح دینا ناگزیر:وزیر آئی ٹی

ڈیجیٹل ترقی کیلئے سائبر سکیورٹی کو ترجیح دینا ناگزیر:وزیر آئی ٹی

ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کا مقصد مشترکہ خوشحالی کا فروغ ہے :شزا فاطمہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ڈیجیٹل ترقی پائیدار اور مؤثر بنانے کیلئے شمولیتی حکمتِ عملی،مضبوط گورننس اور سائبر سکیورٹی کو ترجیح دینا ناگزیر ہے ۔ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن صرف ٹیکنالوجی تک محدود نہیں بلکہ اس کا مقصد معاشروں کو بااختیار بنانا اورمشترکہ خوشحالی کو فروغ دینا ہے ۔ وزیر نے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی پانچویں جنرل اسمبلی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ڈیجیٹل ترقی اسی وقت ممکن ہے جب تمام طبقات کو اس کے فوائد تک مساوی رسائی حاصل ہو۔ پاکستان بطور بانی رکن ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن میں فعال کردار ادا کر رہا ہے اور عالمی ڈیجیٹل شراکت داری کو مزید فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے ۔ شزا فاطمہ خواجہ ڈی سی او کی تھیمیٹک وزارتی راؤنڈٹیبل میں بھی شرکت کریں گی جہاں مصنوعی ذہانت، اس کے ممکنہ خطرات اور عالمی پالیسی فریم ورک پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، عالمی پالیسی سازوں اور ڈیجیٹل لیڈرز سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں