بھارت کا میزائل کی رینج بڑھانے والی ٹیکنالوجی کا تجربہ

بھارت کا میزائل کی رینج  بڑھانے والی ٹیکنالوجی کا تجربہ

نئی دہلی(دنیا مانیٹرنگ)بھارت نے میزائل کی رینج بڑھانے والی فضا سے فضا میں مار کرنیوالی ٹیکنالوجی کا تجربہ کیا ہے ۔۔

بھارت دفاعی تحقیق و ترقیاتی تنظیم (ڈی آر ڈی او)نے سالڈ فیول ڈکٹڈ ریم جیٹ (ایس ایف ڈی آر)ٹیکنالوجی کا تجربہ کیا ۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے محققین اور صنعت کو مبارکباد دی ہے ۔تجربہ 3 فروری کی صبح 10 بجکر 45 منٹ پر اڑیسہ کے ساحل پر واقع انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج (آئی ٹی آر)چندی پور سے کیا ہے ۔وزارت دفاع کے مطابق اس تجربے کے بعد بھارت ان چند ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے جو اس جدید ٹیکنالوجی کے حامل ہیں جس کی مدد سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے فضائی میزائل تیار کیے جا سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں