چیف الیکشن کمشنر سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات ، بلدیاتی انتخابات بروقت کرانے کی یقین دہانی

چیف الیکشن کمشنر سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات ، بلدیاتی انتخابات بروقت کرانے کی یقین دہانی

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے ) جماعت اسلامی پاکستان کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی جس میں اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات پر گفتگو ہوئی۔

وفد کی قیادت ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کی۔ ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات نہ کرانا آئین پاکستان کی کھلی خلاف ورزی ہے ،وفاقی و صوبائی حکومتیں اختیارات اپنے پاس رکھنا چاہتی ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے بروقت انتخابات کرانے کی یقین دہانی کرائی اور قانون میں ترمیم کی تجویز دی۔ جماعت اسلامی نے ترمیم کی حمایت کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے کا مطالبہ کیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فرید پراچہ نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں درپیش رکاوٹوں پر کمیشن حکام سے تفصیلی بات چیت ہوئی ، الیکشن کمیشن نے یقین دہانی کروائی کہ پنجاب اور اسلام آباد میں بروقت انتخابات کرائے جائینگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں