ہندوتوا ایجنڈ ے نے بھارتی معاشرے میں تقسیم مزید گہری کردی
بی جے پی آر ایس ایس کو نظریاتی اختلافات کا سامنا ، ’’ہندو اتحاد‘‘ کا بیانیہ کمزور بد اعتمادی بھارتی سماجی ڈھانچے بلکہ خطے کے امن کیلئے بھی خطرے کا باعث ،رپورٹ
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)بھارت میں بی جے پی اور آر ایس ایس کا ہندوتوا ایجنڈا اب اقلیتوں کے ساتھ ساتھ خود ہندو سماج میں بھی تفریق اور اندرونی کشمکش کا باعث بن رہا ہے ۔جس سے بھارتی معاشرے میں تقسیم مزید گہری ہو رہی ہے ، بین الاقوامی جریدے دی ڈپلومیٹ کے مطابق بی جے پی اور آر ایس ایس کو شدید نظریاتی اختلافات کا سامنا ہے ، جبکہ یو جی سی کے نئے مساواتی قوانین نے ذات پات کے حساس مسئلے کو دوبارہ اجاگر کر دیا ہے ۔ نئے قوانین نے ذات پات پر بحث چھیڑ دی ،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جو تقسیم پہلے مذہبی اقلیتوں تک محدود تھی، اب ہندو سماج کے اندر بھی واضح ہو چکی ہے ، جس سے بی جے پی کا ‘‘ہندو اتحاد’’ کا بیانیہ کمزور پڑ رہا ہے ، ماہرین کے مطابق ہندوتوا نظریہ مختلف ہندو طبقات میں بداعتمادی کو فروغ دے رہا ہے ، جو نہ صرف بھارتی سماجی ڈھانچے بلکہ خطے کے امن و استحکام کے لیے بھی خطرہ بن سکتا ہے ۔