بجٹ تیاریاں:وفاقی ملازمین اور خالی اسامیوں کا ڈیٹا طلب

بجٹ تیاریاں:وفاقی ملازمین اور خالی اسامیوں کا ڈیٹا طلب

وزارت خزانہ نے فارم بھیج دیا، وزارتوں، ڈویژنز کو 20فروری تک کی ڈیڈ لائن تاخیر یا نامکمل معلومات کی صورت میں بجٹ تخمینہ کی تیاری متاثر ہونے کا خدشہ

اسلام آباد (ایس ایم زمان)وزارت خزانہ نے مالی سال 2027 - 2026-کے بجٹ کیلئے وفاقی حکومت کے ملازمین کی منظور شدہ، موجودہ اور خالی اسامیوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ وفاقی وزارتوں کو فارم-X (Posts Proforma - Federal Government Employees)   بھجوایا گیا جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ 20 فروری تک مطلوبہ معلومات  فراہم کریں۔ ہر ادارہ پے سکیل، پوسٹ کوڈ، عہدہ، گزشتہ سال منظور شدہ اسامیوں کی تعداد، رواں مالی سال کے دوران اضافہ یا کمی، 31 جنوری 2026 تک منظور شدہ اسامیوں کی مجموعی تعداد، موجودہ ملازمین اور خالی اسامیوں کی مکمل تفصیلات فراہم کرے گا۔ تنخواہوں اور دیگر اخراجات کی ادائیگی کے طریقۂ کار (Pre-Audit AGPR/DAO یا Assignment Account) کی معلومات فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے ۔ جن اداروں اور محکموں کو ادائیگی اے جی پی آر کے ذریعے کی جاتی ہے انہیں او ایم ماڈیول پروفارما بھی ساتھ منسلک کرنا ہوگا۔ تمام معلومات کی جانچ اور تصدیق کے بعد فارم چیف فنانس اینڈ اکاؤنٹس آفیسر کے ذریعے بھجوانے کی ہدایت دی گئی۔ وزارت خزانہ کے مطابق تاخیر یا نامکمل معلومات کی صورت میں بجٹ تخمینہ کی تیاری متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں