وزیر داخلہ کا ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ،نئے ڈی جی سے ملاقات ، زیر تعمیر کمیٹی روم کا معائنہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ،آئی این پی )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، محسن نقوی نے اس موقع پر نئے تعینات ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی ہے ،
دوران گفتگو وزیر داخلہ نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر عثمان انور کی سربراہی میں ایف آئی اے مثالی ادارہ بنے گا، ڈاکٹر عثمان انور ایف آئی اے کو عوام کی توقعات کے مطابق ادارہ بنانے کے لئے پوری توانائیاں اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔ اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ایف آئی اے میں بہتری لانے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں گے ، وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے میں زیر تعمیر کمیٹی روم کا معائنہ بھی کیا، ملاقات میں ایف آئی اے ہیڈکوارٹر زکی جدید ضروریات کے مطابق ازسرِنو تعمیر اور تزئین و آرائش کا فیصلہ کیا گیا۔