لوگوں پرمنحصر بسنت برقرار کھنا چاہتے ہیں یا نہیں ، عظمیٰ

 لوگوں پرمنحصر بسنت برقرار کھنا چاہتے ہیں یا نہیں ، عظمیٰ

شہریوں کو رولز پر عمل کرنا ہوگا،بسنت کی وجہ سے پختونخوا کی انڈسٹری بھی چل پڑی لیڈر کی تصویر جب پتنگ کٹے گی تو کسی گٹر یا نالی پر ہی گرے گی، دنیا مہر بخاری کیساتھ

لاہور(دنیا نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اللہ سے دعا ہے کہ یہ خوشیاں قائم دائم رکھے ،لڑائی جھگڑے ، فساد، گالیاں دینا،مایوس رہنا یہ ہمارے مقدرمیں نہیں ہے ،پاکستانی قوم کو تفریح کی، اپنے میلے ٹھیلوں ،تہواروں کی بہت ضرورت ہے ،ہم ایسے ماحول میں چلے گئے جہاں ہنسنے ، کھیل کود کے مواقع نہیں ملے ،بسنت کے تہوار کو کسی حکومت یا کسی سیاسی جماعت نے نہیں،بلکہ ہم نے خود ہی اس کی اجازت دی،دھاتی ڈور کا استعمال ہم نے اس پر پابندی لگائی ہے۔

پروگرام دنیا مہربخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پہلے یہ تہوار چند لوگوں کی وجہ سے کروڑوں لوگوں کی خوشیاں کھا گیا تھا،ان کی غلطیوں سے باقی لوگوں کو بھینٹ نہیں چڑھنا چاہئے ،ہم نے ایسی ڈور کی اجازت نہیں دی جس سے گلہ کٹ سکے ہم نے کہا ہوا ہے کہ کوئی موٹر سائیکل بغیر سیفٹی راڈ کے سڑک پر نظرنہ آئے ،اللہ تعالیٰ سے امید ہے کہ اسے خیریت کے ساتھ اختتام تک پہنچائے ، اب یہ تہوار لوگوں پرمنحصر ہے وہ برقرار کھنا چاہتے ہیں یا نہیں ۔ عظمی ٰ بخاری نے مزید کہا کہ ہمیں اندازہ نہیں تھا لوگ بسنت کے اعلان پراتنا خوش ہوں گے ، ایک ارب 24 کروڑ سے زائد کی پتنگ، ڈوریں فروخت ہو چکی ہے۔

بسنت کی وجہ سے پوری دنیا سے لوگ لاہور آ رہے ہیں، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت قوانین بنائے ہیں، اگر کسی نے دھاتی ڈور استعمال کی تو سختی سے نمٹا جائے گا، لوگوں کو چھتوں کے لیے این او سی جاری کیے گئے ہیں، ڈرون کیمروں کی مدد سے چھتوں کو مانیٹر کریں گے ۔ ریڈ زون میں کوئی موٹرسائیکل داخل نہیں ہوگی، ریڈ زون کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ استعمال ہوگی،کسی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، بسنت کی وجہ سے خیبرپختونخوا کی انڈسٹری بھی چل پڑی ہے ،ہرکام حکومتوں کا نہیں ہوتا شہریوں کو بھی رولز پر عمل کرنا ہوگا،یہ بسنت کے تہوار کو سیاسی نہ بنائیں۔ اگر انہوں نے اپنے لیڈر کی تصویر لگانی ہے تو کر لیں مجھے کیا اعتراض ہے ، لیڈر کی تصویر جب پتنگ کٹے گی تو کسی گٹر یا نالی پر ہی گرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں