ظفروال،اوکاڑہ:ٹریفک حادثات، 5افراد جاں بحق

ظفروال،اوکاڑہ:ٹریفک حادثات، 5افراد جاں بحق

ظفروال ، صدر گوگیرہ(نمائندگان دنیا) ظفروال اور اوکاڑہ میں 3 ٹریفک حادثات میں 2خواتین سمیت 5افراد جاں بحق، ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

 ظفروال کے نواحی موضع پنڈیال کنگرہ روڈ پر تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موضع پنڈی دیوانیاں کے رہائشی موٹر سائیکل سوار دو افراد 45 سالہ تنویر حسین اور 40 سالہ غلام مصطفی موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ دوسرے حادثہ میں تتلا پل مریدکے کے مقام پر ڈمپر ڈرائیورنے گاڑی کو بیک کرتے ہوئے ڈمپر کے پیچھے کھڑی 27 سالہ عروج فاطمہ زوجہ حسنین کو کچل ڈالا،اسکی لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال منتقل کر دیا گیا۔تیسرے واقعہ میں اوکاڑہ کے علاقہ صدر گوگیرہ سٹاپ برج جیوے خاں پر نامعلوم گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکرکے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار خاتون سمیت 2افراد جاں بحق،ایک خاتون زخمی ہوگئی جسے رورل ہیلتھ سنٹر گوگیرہ منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت کھرلاں والا کھوہ کے رہائش غلام عباس اور جنت بی بی ،جبکہ زخمی کی شناخت ممتاز بی بی کے نام سے ہوئی ہے ۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں