جلالپور جٹاں :مبینہ پولیس مقابلے ،ڈاکو سمیت 2ملزم ہلاک

جلالپور جٹاں :مبینہ پولیس مقابلے ،ڈاکو سمیت 2ملزم ہلاک

جلالپور جٹاں (نامہ نگار)سی سی ڈی پنجاب سے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو سمیت 2ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے ۔

تفصیلات کیمطابق  پنجاب پولیس کے ذیلی ادارے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سے مبینہ مقابلے میں جلالپور جٹاں سے تعلق رکھنے والے بدنام زمانہ ڈکیت افضال عرف آسو اورمنشیات فروش سہیل گزشتہ رات اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو ئے ۔دونوں ملزموں کے ساتھی جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق افضال ڈکیتی و دیگر وارداتوں کے 21 مقدمات جبکہ منشیات فروش سہیل 8مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا ، سی سی ڈی نے لاشیں قبضہ میں لے کر فرار ملزموں کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں