10وارداتیں،ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے لوٹ لئے

10وارداتیں،ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے لوٹ لئے

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں ، شہری لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم ہو گئے ۔

 مسلح ڈاکوؤں نے ہنجروال میں خلیل سے اڑھا ئی لاکھ روپے ، موبا ئل فون اور دیگر سامان ،شادباغ میں سعود سے 2 لاکھ 25ہزار نقدی اور موبائل ،جنوبی چھاؤنی میں ارمغان سے 2 لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل ،گارڈن ٹاؤن میں صدیق سے 1لاکھ 60ہزار اور موبائل ، مزنگ میں مزمل سے 1لاکھ 25ہزار نقدی اور موبائل چھین لیا ۔ادھر نامعلوم افراد نے سندر اور شمالی چھاؤنی سے 2گاڑیاں جبکہ انارکلی ،گلشن اقبال اور لیاقت آبادسے 3موٹرسائیکلیں چوری کرلیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں