مودی کی صحت کا راز:25سال سے روزانہ دو کلو گالیاں کھاتا ہوں، بھارتی وزیراعظم
نیو دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے احتجاج اور واک آؤٹ کے دوران تقریر میں کہا کہ مجھ سے پوچھا گیا کہ آپ کی صحت کا راز کیا ہے تو میں نے ۔۔
کہا روزانہ دو کلو گالیاں کھاتا ہوں جو پچھلے 25 سال سے مجھے مسلسل دی جا رہی ہیں۔بھارتی وزیراعظم نے راجیا سبھا میں اپوزیشن کی نعرے بازی اور واک آؤٹ کے دوران تقریر کی اور طنزیہ انداز میں بتایا کہ 2002 سے اب تک گزشتہ 25 سال سے ایک لمحہ بھی ایسا نہیں گیا جس میں ان لوگوں نے مودی کو گالی دینے کا کام نہ کیا ہو۔اپوزیشن کے نعروں پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا وہ کہتے ہیں مودی تیری قبر کھدے گی، یہ صرف ایک نعرہ نہیں ہے بلکہ ان کی میرے خلاف بدترین نفرت ظاہر ہو رہی ہے ۔