فائرنگ سے ماں باپ اور بھائی کو زخمی کرکے نوجوان کی خودکشی
راجن پور (دنیا نیوز)گھریلو تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ۔
افسوسناک واقعہ کوٹ مٹھن کی حدود میں پیش آیا جہاں گھریلو تنازع پر بیٹے نے ماں باپ اور بھائی پر اندھا دھند فائرنگ کرکے خودکشی کرلی، حادثے میں خودکشی کرنیوالا نوجوان موقع پر دم توڑ گیا جبکہ فائرنگ سے ماں باپ اور بھائی شدید زخمی ہوگئے ۔