گندم،چاول کی تجارت اب شفاف ایکسچینج پلیٹ فارم پر

گندم،چاول کی تجارت اب شفاف ایکسچینج پلیٹ فارم پر

پی ایم ای ایکس اورمسکے اینڈ فیمٹی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) نے معروف زرعی اجناس کی ٹریڈنگ اور برآمد کرنے والی کمپنیوں میں سے ایک مسکے اینڈ فیمٹی (Meskay & Femtee) ٹریڈنگ کمپنی کے ساتھ ایک اسٹریٹجک معاہدہ کیا ہے ۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار، زرعی اجناس جس کا آغاز گندم اور چاول سے ہو رہا ہے کی تجارت ایک باقاعدہ، دستاویزی اور شفاف ایکسچینج پلیٹ فارم پر کی جائے گی، جو قیمتوں کے معتبر تعین کو ممکن بنائے گا اور زرعی معیشت میں اوپن مارکیٹ کے آپریشنز میں معاون ثابت ہوگا۔ معاہدے پر دستخط کے بعد ایکسچینج کو توقع ہے کہ درج فہرست ایگری فیوچرز کنٹریکٹس کی تجارت رواں ماہ کے آخر میں شروع ہو جائے گی۔اہم زرعی تجارتی بہاؤ کو پی ایم ای ایکس کے پلیٹ فارم پر شامل کرنے سے توقع کی جاتی ہے کہ یہ اقدام ویلیو چین کے تمام حصوں میں وسیع فوائد فراہم کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں