باکسر عامر خان کی عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری

باکسر عامر خان کی عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری

کراچی (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سابق عالمی باکسنگ چیمپئن عامر خان کراچی پہنچ گئے اور حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی۔

پاکستانی نژاد سابق عالمی چیمپئن نے کلفٹن کے ساحل پر واقع مزار پر چادر چڑھائی، پھول نچھاور کیے اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر انہوں نے پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔سابق پروفیشنل باکسر نے مزار کے مختلف حصوں کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر ان کو سندھ کی روایتی اجرک بھی پیش کی گئی۔عامر خان نے قبل ازیں پاکستان کی بہادر مسلح افواج کے ساتھ محبت، احترام اور یکجہتی کا اظہار کرنے کیلئے واہگہ بارڈر کا دورہ کیا تھا۔انہوں نے اس موقع پر اتحاد، حب الوطنی اور قوم کی حفاظت کرنے والی پاک فوج کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں