بلال سعید کی آواز میں ’’بسنت‘‘ کیلئے خصوصی گانا ریلیز
لاہور(شوبزڈیسک )حکومت پنجاب نے لاہور میں 3 روزہ بسنت کی تقریبات کا آغاز ہونے سے پہلے اس تہوار کے لیے خصوصی گانا ریلیز کیا ہے۔
محکمہ اطلاعات و ثقافت کی جانب سے گلوکار بلال سعید کی آواز میں بسنت کے تہوار کی مناسبت سے نیا گانا ‘پھر آئی بسنت’ریلیز کیا گیا ہے ۔اس گانے کی میوزک ویڈیو میں ماڈل اور اداکار نبیل زبیری کے ساتھ فوڈ بلاگر علی رحمٰن بھی نظر آ رہے ہیں اور اس کی شوٹنگ لاہور کے تاریخی مقامات پر کی گئی ہے۔