مادھوری کی نقل میں بولڈ لباس میں رقص پر امر خان پر تنقید
لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی معروف اداکارہ امر خان کو بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ سے متاثر ہوکر رقص کرنا مہنگا پڑ گیا۔اداکارہ کا رقص سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنتے ہی شدید تنقید کی زد میں آگیا۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر امر خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے ، وائرل ویڈیو میں انہوں نے بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے مشہور گانے ‘چولی کے پیچھے کیا ہے’ پر رقص کیا۔رقص کے دوران انہوں نے گہرے اورنج اور شوکنگ پنک رنگ کا لہنگا چولی پہنا۔امر خان نے ویڈیو پر لکھا کہ پی او وی: اورنج لہنگا چولی میرے اندر کی مادھوری کی فین کو جگا دیتا ہے ،انہوں نے اپنی بولڈ ڈانس ویڈیو خصوصی طور پر ٹک ٹاک پر شیئر کی، بعض صارفین نے ان کے لباس کو حد سے زیادہ بولڈ قرار دیتے ہوئے تنقید کی، ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ بہن، پاکستان آپ کی اس صلاحیت کو نہیں مان رہا، بھارت چلی جائیں اور اس سے بھی زیادہ بولڈ کپڑے پہنیں۔