اداکارہ نگہت بٹ کی چھٹی برسی کل منائی جائے گی

 اداکارہ نگہت بٹ کی چھٹی  برسی کل منائی جائے گی

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ نگہت بٹ کی چھٹی برسی کل 7 فروری ہفتہ کو منائی جائے گی۔

اداکارہ نگہت بٹ نے تین دہائیوں تک فلم، ٹی وی اور سٹیج پر اپنے فن کا لوہا منوایا، کئی یادگار کردار نبھائے جنہیں آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔نگہت نے ٹی وی ڈراما ‘‘خواہش’’ میں عابد علی کے ساتھ لازوال کردار اداکیا،ڈراما ‘‘لنڈا بازار’’ ان کی پہچان بنا۔ ڈراما سیریل ‘‘پیاس’’ اور ‘‘وارث’’ میں بھی ان کے کردار یادگار رہے اورزندگی کے آخری ایام انتہائی کسمپرسی کی حالت میں گزارے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں