لاہور قلندرز کا بنگلہ دیشی بولرمستفیض الرحمان سے معاہدہ

 لاہور قلندرز کا بنگلہ دیشی بولرمستفیض الرحمان سے معاہدہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ کی چیمپئن ٹیم لاہور قلندرز نے گیارہویں ایڈیشن کے لیے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو ڈائریکٹ سائن کرلیا۔

لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے مستفیض الرحمان کو 6 کروڑ 44 لاکھ روپے میں سائن کیا ہے ۔مستفیض الرحمان اس سے قبل 2016 اور 2018 میں بھی لاہور قلندرز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے کپتان شاہین آفریدی کو پلاٹینم کیٹیگری میں 7 کروڑ روپے میں ریٹین کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں