بھارت کو کرکٹ پر غلبہ کی اجازت نہیں دی جاسکتی:اعصام الحق

 بھارت کو کرکٹ پر غلبہ کی اجازت نہیں دی جاسکتی:اعصام الحق

ڈیوس کپ گروپ ٹو ٹائی میں پاکستان اور سینیگال آج مدمقابل :ٹینس سٹار

 اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق نے کہاہے کہ بھارت کو یکطرفہ طور پر کرکٹ پر غلبہ پانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے ،اب وقت آگیا ہے کہ بھارت کے خلاف آواز اٹھائی جائے ۔ پاک بھارت ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تنازع پر کہا کہ بھارت سمجھتا ہے کرکٹ نہ کھیل کر پاکستان کو نقصان پہنچا سکتا ہے ۔ 6 سال قبل بھارت کے خلاف پاکستان ٹینس فیڈریشن نے آواز اٹھائی اور پھر بھارتی ٹیم ڈیوس کپ کھیلنے پاکستان آئی تھی۔ ڈیوس کپ گروپ ٹو ٹائی میں پاکستان اور سینیگال آج مدمقابل ہونگے ، میڈیاسے گفتگوکے د وران انہوں نے کہاکہ جب تک ملک کو ضرورت ہوگی وہ ڈیوس کپ کھیلتے رہیں گے ۔ڈیوس کپ ٹائی کے ڈراز کا اعلان اسلام آباد میں ہوا۔ ایونٹ کے پہلے روز سنگلز میں پاکستان کے مزمل مرتضیٰ اور سینیگال کے نکولس جان جبکہ عقیل خان کا مقابلہ سیدنا ایندرے سے ہوگا۔ دوسرے روز ڈبلز میں اعصام الحق اور مزمل مرتضیٰ کی جوڑی نکولس جان اور سیدنا ایندرے کے خلاف میدان میں اترے گی جس کے بعد ریوس سنگلز کے مقابلے ہونگے ۔ گروپ ٹو ٹائی جیتنے کی پوری کوشش کی جائے گی کوشش ہے کہ اپنے تجربات سے نوجوانوں کو فائدہ پہنچاؤں۔سینیگال ٹیم کے نان پلینگ کپتان بیڈی ڈا ئنگ نے ٹا ئی میں پاکستان کو مضبوط حریف قرار دیتے ہوے پاکستان کی مہمان نوازی شاندار قرار دیا۔ڈیوس کپ ٹا ئی کے مقابلے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے گراس کورٹس پر ہونگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں