چیف آف آرمی سٹاف انٹر ڈسٹرکٹ کلب ہاکی چیمپئن شپ میں راولپنڈی فاتح

چیف آف آرمی سٹاف انٹر ڈسٹرکٹ کلب ہاکی چیمپئن شپ میں راولپنڈی فاتح

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)چیف آف آرمی سٹاف انٹر ڈسٹرکٹ کلب ہاکی چیمپئن شپ کی ٹرافی راولپنڈی نے جیت لی۔

 پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقدہ ایونٹ کا فا ئنل شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا گیاجس میں راولپنڈی نے جہلم کی ٹیم کو چار کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دی ،راولپنڈی کی طرف سے اسد علی اور حماد ظفرنے دو دو گول سکور کئے جبکہ جہلم کی طرف سے محمد سیف نے دو جبکہ حسیب مصطفی نے ایک گول کیا۔ ایونٹ میں میزبان راولپنڈی، جہلم، اٹک کی ٹیموں نے شرکت کی۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق خازن محمد اخلاق عثمانی نے کہاکہ پاک فوج ہمارا مان ہے ، ہمیں بطور پاکستانی فخر ہے کہ ہماری فوج دنیا کی سب سے بہادرفوج ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں