ناصرحسین کی آئی سی سی پر تنقید، پاک بنگلہ دیش کی حمایت

 ناصرحسین کی آئی سی سی پر تنقید، پاک بنگلہ دیش کی حمایت

لاہور(سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر ناصر حسین نے بھی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ تنازع سے متعلق بنگلہ دیش اور پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی۔

برطانوی چینل کے پوڈکاسٹ میں ناصر حسین نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے ‘اپنی بات پر قائم رہنے ’ کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑی مستفیض الرحمان کے حق میں مضبوط مؤقف اپنایا، جنہیں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے آئی پی ایل میں منتخب کرنے کے باوجود اچانک سکواڈ سے نکال دیا۔اسی فیصلے کے بعد معاملات بگڑتے چلے گئے اور پاکستان نے بھی بنگلہ دیش کی حمایت میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کر دیا۔ ناصر حسین نے کرکٹ میں سیاست کے بڑھتے ہوئے عمل کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھیل کا مقصد ممالک کو قریب لانا تھا، مگر اب یہی کھیل فاصلے بڑھا رہا ہے ۔انہوں نے آئی سی سی سے یکساں سلوک کا مطالبہ کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اگر یہی درخواست بھارت کی جانب سے آتی تو کیا فیصلہ مختلف ہوتا؟، اب بھارتی شائقین روئیں گے کہ ہمارے پاس پیسہ ہے ، لیکن طاقت کے ساتھ ذمہ داری بھی ہوتی ہے ، اور اگر چھوٹے ممالک کو مسلسل نظرانداز کیا گیا تو کرکٹ کا توازن مزید بگڑ جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں