بینیتا ڈیوڈ کا سکن وائٹننگ انجیکشنز استعمال کرنے کا اعتراف
لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی معروف اداکارہ بینیتا ڈیوڈ نے رنگ گورا کرنے والے انجیکشنز اور مختلف بیوٹی پروسیجرز سے متعلق کھل کر اعتراف کرلیا۔
اداکارہ نے نجی پوڈکاسٹ میں اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری خوبصورتی مختلف بیوٹی پروسیجرز کا کمال ہے۔ میں یہ بات کھل کر کہنا چاہتی ہوں کہ مجھے گوری رنگت کا جنون ہے، مجھے سفید رنگت پسند ہے۔ میں نے 2017 یا 2018 میں متعدد وائٹننگ انجیکشنز لگوائے تھے۔ اس وقت میں نے بہت سے وائٹننگ پروسیجرز کروائے اور میں اتنی گوری ہو گئی تھی کہ مارننگ شوز میں لوگ مجھ سے اس بارے میں سوال کرنے لگے تھے۔ اُس وقت بھی میں نے یہ بات نہیں چھپائی تھی اور بتایا تھا کہ یہ سب انجیکشنز کی وجہ سے ہے ، اور اب بھی میں نہیں چھپا رہی۔ رنگ گورا کرنے کے علاوہ مزید پروسیجرز کے ذریعے بھی میں نے اپنی خوبصورتی کو نکھارا ہے اور آئندہ بھی میں وائٹننگ پروسیجرز کرواتی رہوں گی۔