بٹ کوائن کی قیمت میں بڑی گراوٹ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔
جمعرات کو بٹ کوائن 70 ہزار ڈالر کی سطح سے نیچے گرنے کے دہانے پر پہنچ گیا۔بٹ کوائن ایشیائی سیشن میں 3فیصد سے زائد گرکر 70,052.38 ڈالر پر پہنچ گیا جو نومبر 2024کے بعد اس کی کم ترین سطح ہے۔دنیا کی دوسری بڑی کرپٹو کرنسی ایتھر بھی اسی طرح تقریباً 2 فیصد کمی کے ساتھ 2,086.11 ڈالر پر آ گئی، اگر اس کی قیمت 2 ہزار ڈالر سے نیچے گرتی ہے تو یہ گزشتہ سال مئی کے بعد پہلا موقع ہوگا۔