عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں ایک فیصد سے زائد اضافہ

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں ایک فیصد سے زائد اضافہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سونے کی قیمت جمعرات کو 1فیصد سے زائد اضافے سے ایک ہفتے کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی۔

 جغرافیائی سیاسی اور معاشی تناؤ کی وجہ سے قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔اسپاٹ گولڈ کی قیمت 1.1 فیصد اضافے کے ساتھ 5,016.89 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔ دوسری جانب امریکی مارکیٹ میں اپریل کی ڈیلیوری کے لیے سونے کے سودے 1.8فیصد اضافے کے ساتھ 5,036.80 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں