ایف بی آرسپر ٹیکس کی اقساط میں وصولی کے لئے تیار

ایف بی آرسپر ٹیکس کی اقساط میں وصولی کے لئے تیار

ٹیکس دہندگان کو مشکلات سے بچانے کیلئے ہدایت جاری کی جاچکی ،راشد محمود

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)راشد محمود لنگڑیال نے کارپوریٹ سیکٹر کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر کاروباری برادری سے ہر کیس کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے سپر ٹیکس کی اقساط میں وصولی کیلئے تیار ہے ۔یہ معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے دوران سامنے آیا۔ کمیٹی ارکان نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ٹیکس کی اچانک وصولی نے کاروباری اداروں کیلئے سنگین چیلنجز پیدا کر دیے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ عدالتوں نے سپر ٹیکس کی قانونی حیثیت کو برقرار رکھا لیکن اس کے نفاذ نے صنعتوں اور وسیع تر معیشت پر اضافی دباؤ ڈال دیا ہے۔

ایف بی آر نے کمیٹی ارکان کو وضاحت کی کہ اس عمل کے نفاذ کے دوران ٹیکس دہندگان کو غیر ضروری مشکلات سے بچانے کیلئے پہلے ہی ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق وہ کمپنیاں جو اپنے کھاتوں کا باقاعدہ آڈٹ کرواتی ہیں، انہوں نے حالیہ برسوں میں اس ٹیکس کی ادائیگی کے لیے پہلے ہی رقم مختص کر رکھی ہے اور حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وصولی کے اقدامات کے نتیجے میں کسی بھی کاروبار کو بند ہونے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں