گلگت میں سونے کی کان کنی، قازقستان 20 ملین ڈالر لگائے گا

گلگت میں سونے کی کان کنی، قازقستان 20 ملین ڈالر لگائے گا

قازق وفد کی وفاقی وزیر انویسٹمنٹ قیصرشیخ سے ملاقات، سرمایہ کاری سے آگاہ کیا گروپ کا مقامی افراد کیلئے روزگار کا عزم، قیصر شیخ کی سہولت کاری کی یقین دہانی

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ سے قازقستان کے ایلامن گروپ کے وفد نے ملاقات کی جس دوران پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع، بالخصوص گلگت بلتستان میں پلیسر سونے کی کان کنی کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ایلامن گروپ نے پلیسر سونے کی کان کنی کے منصوبوں میں فوری بیس ملین ڈالر سرمایہ کاری کے عزم کا اظہار کیا اور آئندہ مراحل میں مزید سرمایہ کاری کے امکانات سے آگاہ کیا۔ 

وفد نے بتایا وہ گلگت بلتستان کے علاقے میں ابتدائی مطالعات مکمل کر چکا ہے ، وہاں پلیسر سونے کی تلاش اور ترقی کی نمایاں صلاحیت موجود ہے ۔ وفد نے اپنے چینی شراکت داروں کے تعاون سے جدید کان کنی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔ قیصر احمد شیخ نے وفاقی اور صوبائی سطح پر مکمل سہولت کاری کی یقین دہانی کرائی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا یہ معاشی ترقی، روزگار کے مواقع اور علاقائی ترقی کیلئے اہم ہے ۔ ایلامن گروپ نے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت مقامی کمیونٹی کی ترقی کے اقدامات کے عزم کا بھی اظہار کیا جن میں مقامی افراد کیلئے روزگار، مہارتوں کی تربیت اور سماجی بہتری شامل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں