سینیٹ:کارکن،عہدیدار اٹھائے جارہے یہ ظلم:اپوزیشن:ہڑتال کیسے پر امن ہوگی:حکومت

سینیٹ:کارکن،عہدیدار اٹھائے جارہے یہ ظلم:اپوزیشن:ہڑتال کیسے پر امن ہوگی:حکومت

سیاست کو دشمنی تک لیکر نہیں جانا چا ہئے ، علامہ راجہ ناصر عباس ، جو بیج بویا جائے و ہ فضل پک جائے تو کاٹنا پڑتی ہے ،رانا ثنا ء کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کی قرارداد ،پبلک پٹیشنز تحریک منظور ، بلوچستان سے 29813افراد بیرون ملک گئے ، تحریری جواب

 اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے ،این این آئی) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ 8فروری کے احتجاج سے پہلے ہمارے کارکنوں ،عہدیداروں کو اٹھایا جارہا ہے یہ ظلم ہے جس پرمسلم لیگ ن کے سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جب کوئی قانون توڑتا ہے تو ا س سے پوچھا جاتا ہے پہیہ جام ہڑتال کیسے پرامن ہوگی ،علامہ راجہ ناصر عبا س نے بانی پی ٹی آئی کی صحت پر تشویش کا اظہار کیا اور ان کی اہلخانہ اور ڈاکٹرز سے فوری ملاقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں راستے بند نہیں ہونے چا ہئیں اور نہ ہی سیاست کو دشمنی تک لیکرجانا چا ہئے ، جس پر رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ سیاست دشمنی میں کس نے بدلی سیاست کو گالی میں کس نے بدلا جو بیج بویا جائے وہ فضل پک جائے تو کاٹنا پڑتی ہے جس پر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ سیاستدانوں کو ایک دوسرے کو کمزور نہیں کرنا چا ہئے ،سیاست کو دشمنی میں تبدیل کرنا ظلم ہے اس کو روکنا پڑے گا ،سینیٹ نے کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ قرارداد وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے پیش کی۔ قرارداد کے متن کے مطابق ایوان بھارت کے غیر قانونی قبضے کی مذمت کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے ۔

سینیٹ اجلاس پر یذائیڈنگ افسر سلیم مانڈی والا کی زیر صدارت ہوا جس میں کشمیر، بلوچستان، سکیورٹی صورتحال اور عمران خان سے ملاقات نہ کر انے پر گرما گرم بحث ہوئی ، اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومتی اور اپوزیشن اراکین پر مبنی پارلیمنٹ کا 4 رکنی وفد عمران خان سے ملاقات کرے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ کا 4 رکنی وفد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرے جس میں 2 حکومتی اور 2 اپوزیشن اراکین شامل ہوں جس پر رانا ثناء اللہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو قانون کے مطابق سہولیات دی جا رہی ہیں ، بہتر انداز میں بات آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ ایوان میں قواعد ضابطہ کار و انصرام کارروائی سینیٹ 2012 کے قاعدہ 166 کے ذیلی قاعدہ 5 میں مجوزہ ترمیم کی قرارداد پیش کی گئی ، یہ قرارداد سینیٹر عبدالقادر، سینیٹر سلیم مانڈی والا، سینیٹر انوشہ ر حمن ، سینیٹر پلوشہ اور دیگر کی جانب سے پیش کی گئی ، جو حکومتی مخالفت کے باو جود پبلک پٹیشن تحریک کثرت رائے سے منظور کر لی گئی ،پبلک پٹیشن میں چیئرمین سینیٹ کے اختیارات میں اضافہ کردیا گیا اجلاس میں سینیٹر کامران مرتضیٰ نے بلوچستان میں ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب میں بسنت منانے پر تنقید کی ۔سینیٹر ایمل ولی خان نے دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا۔ ایوان میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے افراد کے گزشتہ 5 برس میں بیرون ملک روزگار کے لئے جانے کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔ بعد ازاں سینیٹ کا اجلاس پیر کی شام 4 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں