قبولہ،3مزدور سیوریج نالے میں گر گئے ، 1جاں بحق

 قبولہ،3مزدور سیوریج نالے میں گر گئے ، 1جاں بحق

ڈوبنے والے 2 کو ریسکیو اہلکاروں نے زندہ بچا لیا،ہسپتال میں حالت نازک تینوں نواحی گاؤں 87 ای بی کے قریب سیوریج نالے کی صفائی کررہے تھے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکپتن کے علاقے قبولہ میں3 مزدور سیوریج نالے میں گر گئے ، ایک جاں بحق ہو گیا، 2 کو ریسکیو اہلکاروں نے زندہ بچا لیا، تاہم ہسپتال میں انکی حالت نازک ہے ۔ قبولہ کے نواحی گاؤں 87 ای بی کے قریب مین سیوریج نالے کی صفائی کے دوران تینوں مزدورگر کر ڈوبے ۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر فوری کارروائی کی اور 2 مزدوروں کو سیوریج نالے سے زندہ نکالنے میں کامیاب ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال کی ایمرجنسی میں پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی زندگیاں بچانے کے لئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں