ریاست دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کرے : شاہد آفریدی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔
ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ دہشتگردانہ حملوں کے بعد اسلام آباد میں بھی دہشت گردوں نے اپنی وحشیانہ کارروائی سے معصوم شہریوں کو بربریت کا نشانہ بنایا۔ یہ تسلسل کیسے برداشت کیا جائے ؟ آخر کب تک ہم صرف مذمتی بیانات اور ٹوئٹس سے کام چلاتے رہیں گے جبکہ دہشت گردی کی لہر روز بروز شدت اختیار کر رہی ہے ، ریاست پاکستان قوم کو اعتماد میں لے کر دہشتگردی کے خاتمے کے لیے جو اقدامات بھی ضروری ہیں وہ فوراً کرے ۔