احسن رمضان نے ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ جیت لی
دوحہ(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے احسن رمضان نے ایرانی کیوئسٹ کو شکست دیکر ایشین انڈر21 سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔
قطر میں ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ کا فائنل پاکستان کے احسن رمضان اور ایران کے شاہین سبزی کے درمیان کھیلا گیا۔احسن رمضان نے 4-1 فریم سے کامیابی حاصل کرکے ایشین انڈر 21 کا ٹائٹل اپنے نام کیا، پاکستانی کیوئسٹ کی کامیابی کا سکور 30-79، 22-59، 15-119، 44-72 اور 84-44 رہا۔احسن رمضان نے سیمی فائنل میں بھی ایرانی کیوئسٹ کو شکست دی تھی۔